کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک میں اقتصادی بحران پیدا
کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ انہوں نے 125 کروڑ لوگوں کو جعلی کرنسی
اور کالا دھن رکھنے کا مجرم قرار دیا ہے۔کانگریس کے ترجمان رنديپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر
میں معمول
کی پریس بریفنگ میں کہا کہ مسٹر مودی کے 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹ
تبدیل کرنے کے فیصلے نے 125 کروڑ لوگوں کو بن بلائی آفت میں ڈال دیا
ہے۔حکومت نے یہ فیصلہ بغیر کسی سوچ کے اور بغیر کسی تیاری کے کیا ہے جس سے عام لوگوں پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔